
بغداد : سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی سطح کے مذاکرات پر اتفاق ہوگیا یہ بات چیت بھی عراق میں ہوگی۔ ایک عراقی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان بغداد میں منعقدہ گذشتہ پانچ اجلاس سیکیورٹی اور اینٹلیجنس سطح کے تھے، تاہم آئندہ اجلاس سفارتی سطح پر ہوگا۔ یہ اجلاس آنے والے وقتوں میں اور سعودی اور ایرانی حکام کی ابتدائی باہمی موافقت کی بنیاد پر بغداد میں انجام پائے گا۔ اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کی جانب سے ایران کے لئے دو طرفہ مذاکرات کے کچھ پیغامات لے کر آئے ہیں۔


































