
ریاض : سعودی عرب میں شہید آیت اللہ باقر النمر کے بھتیجے علی النمر کو دس سال بعد رہا کر دیا گیا انہیں نام نہاد سعودی عدالت نے اس وقت موت کی سزا سنائی تھی جب ان کی عمر صرف 17 سال تھی علی النمر کو 2012 میں حکومت کیخلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا عدالت نے علی النمر کو عوامی مقام پر سرقلم کرنے کی سزا سنائی تھی۔ سعودی عدالت کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند ہوئی تھی۔علی النمر شیعہ رہنما شیخ باقر النمر کے بھتیجے ہیں جنھیں 2016 میں قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی۔


































