
ماسکو: روس نے یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ چھ ماہ میں توانائی کی مصنوعات کی برآمدات سے ایک کھرب 58 ارب ڈالر کمائے۔ یورپی تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے حیاتیاتی ایندھن کی برآمدات کے ذریعے تقریباً 43 ارب یورو روس کے وفاقی بجٹ میں شامل ہوئے۔ حیاتیاتی ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے روس کی موجودہ آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے باوجود اس کے کہ ماسکو کے مجموعی برآمداتی حجم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یوکرین جنگ کے بعد سے قدرتی گیس کی قمیتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے جبکہ روس نے یورپ پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے گیس کی سپلائی محدود کر دی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں روس سے حیاتیاتی ایندھن سب سے زیادہ یورپی یونین نے تقریباً 85 ارب یورو میں درآمد کیا ہے۔ جبکہ چین نے 34.9 ارب یورو اور ترکی نے 10.7 ارب یورو میں حیاتیاتی ایندھن روس سے درآمد کیا۔


































