
ماسکو : روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کو نیویارک سے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے کیوں کہ اب امریکا میزبان ملک کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا ہے۔ امریکا اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہا اور میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تازہ مثال اقوام متحدہ میں روسی حکام کو ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ امریکا کو چاہیئے کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنے وعدوں پر عمل کر کے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے حکام کو ویزا جاری کرے۔


































