
ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں یورپی فوجی تعینات کئے گئے تو انہیں نشانہ بنانا جائے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مشرقی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد یوکرین میں غیر ملکی فوجیوں کو تعینات کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر غیر ملکی فوجی یوکرین میں تعینات کیے گئے تو وہ روسی فوج کے لیے جائز ہدف ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے بھی روس کے ساتھ سلامتی کی ضمانتوں کے معاملے پر سنجیدگی سے بات نہیں کی ہے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیوٹن سے یوکرین جنگ پر جلد ہی بات کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یورپی ملکوں سے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ رُکوانا چاہتے ہیں تو روس سے ایندھن کی خریداری نہ کریں اور چین پر معاشی دباؤ بڑھائیں۔


































