
ادلب : روسی فضائیہ نے شام کے صوبے ادلب کے علاقے الشیخ یوسف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کردی جس سے 120 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ بمباری میں کئی اڈے تباہ ہوگئے۔ روسی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ حراس الدین، انصارالتوحید اور ہیئت تحریر کے دہشت گردوں کو شمال مغربی شام سے یوکرین لے جایا جارہا تھا۔ ان دہشت گرد گروہوں میں عراقی، چیچن ، تیونسی اور فرانسیسی دہشت گرد شامل ہیں ۔ جبہۃ النصرہ سے وابستہ ہیئت تحریر ان دہشت گردوں کو ترکی کی سرحد سے 5 کلومیٹر دور اڈے پر منتقل کرتی ہے جہاں سے یہ ترکی میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں سے آگے انہیں یوکرین بھیجا جاتا ہے۔


































