
ماسکو: ایران اور روس نے پچیس ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت روس ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے سریک میں چار نئے نیوکلیئر پاور پلانٹس تعمیر کرے گا۔
یہ سمجھوتہ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اور روسی ریاستی کمپنی روس ایٹم کی ذیلی فرم کے درمیان طے پایا ہے۔ پلانٹس کے لیے 500 ہیکٹر زمین مختص کی گئی ہے اور ابتدائی انجینئرنگ و ماحولیاتی مطالعات مکمل ہو چکے ہیں۔ اس منصوبے سے پانچ ہزار باون میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ ایران اور روس کے طویل المیعاد تعاون اور ایران کے بیس سالہ اسٹریٹجک پلان کا حصہ ہے۔ جس کے تحت ملک میں نیوکلیئر پاور کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کر کے توانائی کی ضروریات پوری کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔


































