Wed Oct 21, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

روس: اسکول میں فائرنگ، 5 طلبہ سمیت 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

ماسکو: روس کے شہر ایزہیوکس میں مسلح شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کردیا ۔ فائرنگ سے 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 طلبا، 2 اساتذہ اور 2 سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ پولیس کی آمد پر حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ روس میں حالیہ برسوں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2021 اور اپریل 2022 میں اسکول میں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular