
ماسکو: روس نے امریکا اور ایران میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے گفتگو کی ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ نئی جنگ روکنا ضروری ہے اور روس اس تصفیے میں مدد کےلئے تیار ہے۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ معاملات بات چیت سے نمٹائے جاسکتے ہیں۔


































