
رباط : مراکش نے برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث تمام پروازوں کو آئندہ نوٹس تک معطل کردیا۔ مراکش کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ اقدام وبا کی صورتحال کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے تاہم کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ہالینڈ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جرمنی میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں۔برطانیہ میں رواں ہفتے ایک دن میں تقریبا پچاس ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


































