
ڈھاکا : بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ دارالحکومت ڈھاکا سے 15 کیلو میٹر دور واقع شہر نارایانگانج میں مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک شخص ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بدترین مہنگائی لانے والی سونامی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں فی الفور کم کرنے کا مطالبہ کیا۔


































