
تہران: ایران، چین اور روس نے تہران پر پابندیاں کی بحالی کے اقدام کو بے بنیاد اور سیاسی طور پر تباہ کن قراردے دیا ہے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں واضح کیا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے قرارداد 2231 کے تحت اسنیپ بیک میکنزم کو استعمال کرنے کی کوشش غلط ہے۔ انہوں نے دلیل دی کہ سب سے پہلے امریکا معاہدے سے نکلا پھر یورپی ممالک نے اپنے وعدوں کا پاس کرنے کے بجائے امریکی پابندیوں کو آگے بڑھا دیا۔
خط میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کثیرالجہتی سفارت کاری کی ساکھ کا انحصار فریقین پر ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں۔ ایک فریق جو اپنی ذمہ داریوں سے انکار یا اسے پورا نہیں کرتا اسے ان حقوق کو برقرار رکھنے کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے جو وہ حاصل کرنے کا دعوی کرتا ہے۔


































