
کابل : طالبان کے کنٹرول کے تیسرے روز کابل میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئیں اور مارکیٹیں کھل گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے بازاروں میں لوگوں کی خرید و فروخت جاری ہے، دکانداروں نے صورتِ حال کو اطمینان بخش قرار دے دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ امید ہے مستقبل میں افغان قیادت ہتھیار رکھ کر افغان عوام کے لیے پُرامن ماحول میں رہ کر افغانستان کے استحکام کے لیے کام کرے گی۔


































