
صنعا: یمنی فوج انصار اللہ نے بحر احمر میں مزید دو جہازوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔حملے میں ناروے کے جہاز کو معمولی نقصان پہنچا۔ انصار اللہ کے ترجمان نے بحرہ احمر میں دو جہازوں سوان اٹلانٹک اور ایم ایس سی کلارا کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق وہ غزہ کے خلاف جارحیت کی روشنی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔


































