Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

عملی اقدامات سے گریزاں، عرب وزرائے خارجہ کا ایک اور اجلاس

ماسکو : عملی اقدامات سے گریزاں عرب وزرائے خارجہ جنگ بندی کیلئے بیجنگ کے بعد ماسکو پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان کی زیر قیادت عرب وزرائے خارجہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں غزہ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے بنیادی قوانین سے متصادم دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ کے مسئلے کے حل کیلئے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جلد رہائی ناگزیر ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور سنجیدہ امن مذاکرات پر عملدرآمد کیا جائے۔ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں انتہا پسندی بڑھا رہی ہیں، ہماری ترجیحات جنگ بندی کرا کر بےگناہ شہریوں کو تحفظ کی فراہمی اور انسانی سانحہ روکنا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی، محاصرے کا خاتمہ اور شہریوں کا تحفظ ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular