
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے مذہبی اسکولوں کیلئے سرکاری فنڈز کے اجراء کو درست قرار دیا ہے۔ شمالی مغربی ریاست میں مسیحی شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں ان دیرینہ اُصولوں کو چیلنج کیا گیا تھا کہ کلیسا کے تحت تعلیمی ادارے سرکاری فنڈ سے کیسے چلائے جاسکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریاست مذہبی اسکولوں کیلئے فنڈز کے اجراء سے انکار نہیں کرسکتی۔ مذہبی تعلیمی اداروں کو سرکاری فنڈز سے مستحق خاندانوں کی مدد کی جاسکتی ہے جو اپنے بچوں کو دینی مدارس کے ذریعہ تعلیم دلانے کے خواہاں ہیں۔


































