Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں غیر ملکی فوجی اڈوں کا دوبارہ قیام مسترد

ماسکو : پاکستان اور علاقائی طاقتوں نے افغانستان میں غیر ملکی فوجی اڈوں کے دوبارہ قیام کو مسترد کر دیا۔ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا جس میں پاکستان، چین، روس، انڈیا، ایران، قازکستان، کرغستان، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
افغانستان پہلی مرتبہ باقاعدہ رکن کی حیثیت سے شریک ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں افغانستان اور اس کے ہمسایہ ممالک میں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی نہیں ہونی چاہیے۔ خطے کے استحکام کے لیے افغانستان کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کیا جائے۔ شرکا نے بیرونی مداخلت سے محفوظ آزاد، خود مختار، متحد، اور پر امن افغانستان کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں افغانستان سے بھی مطالبہ کیاگیا ہےکہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے جامع اقدامات کرے تاکہ اسے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ کے طور پر نہ استعمال کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular