Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، 300 فلسطینی شہید

غزہ : جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دوسرے دن بھی صیہونی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ شہدا کی تعداد 300 تک جاپہنچی۔ چھ سو سے زائد زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کردئے۔ جگہ جگہ بمباری سے کئی مکانات اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بند گئیں۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ زمینی، فضائی اور بحری فورسز نے حماس کے چار سو سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
وزارت صحت کے مطابق تازہ حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں اور جگہ نہ ہونے کے سبب زخمی فرش پر پڑے ہوئے ہیں۔ حماس نے بھی اسرائیل پر جوابی حملے کئے۔
اسرائیل کے وسطی حصوں میں متعدد راکٹ داغے گئے۔ تل ابیب اور جنوب کی آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام بریگیڈز نےکہا کہ اس نے غزہ شہر کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں کو درجنوں مارٹر گولوں سے بھی نشانہ بنایا ہے۔
ادھر عارضی جنگ کے خاتمے کے بعد امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کا پہلا قافلہ غزہ میں داخل ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ رفح کراسنگ سے داخل ٹرکوں کو جنوبی غزہ پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular