
کوئٹہ : کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ چند گھنٹوں میں تین پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ کوئٹہ میں بے نظر پل پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ اس سے پہلے نواں کلی میں فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ انسداد پولیو کی ٹیموں کے ہمراہ کلی شاہ عالم میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ دونوں شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت شہید سید مہدی اور شہید شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو سر پر گولیاں ماری گئیں.


































