
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر کے اندر گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


































