Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

قطر غزہ جنگ بندی کے مذاکرات میں ثالثی سے دستبردار

دوحہ :قطر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات میں ثالثی سے دستبردار ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے اسرائیلیوں اور حماس کو آگاہ کیا کہ جب تک معاہدے پر بات چیت سے انکار کیا جاتا رہے گا وہ ثالثی جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ جب حماس اور اسرائیل مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کریں گےتو وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر امریکی حکام نے قطر سے کہا تھا کہ وہ دوحہ میں حماس کے نمائندوں کی موجودگی کو مزید قبول نہیں کرے گا کیونکہ حماس نے جنگ کے خاتمے کی تازہ تجاویز کو مسترد کردیاہے۔ قطر نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر نے اپنا مقصد پورا نہیں کیا۔ دوسری طرف حماس کے ایک ذریعے نے العربیہ نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ انہیں دوحہ میں اپنے دفتر کی بندش کے بارے میں کسی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارے قطری ثالث کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور وہ مذاکرات میں ہماری پوزیشن کو سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular