Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

قطر، مصر، اردن کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

قطر۔ مصر اور اردن نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں ایک خطرناک اشتعال ہیں جو حالات کو مزید بگاڑ سکتی ہیں۔ یہ حملے نہ صرف جنگ بندی بلکہ علاقائی اور عالمی امن کوششوں کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ قطر نے خبردار کیا کہ اگر یہ خلاف ورزیاں نہ رکیں تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
مصر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حالیہ فضائی حملے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی ہیں۔ قاہرہ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ رفح بارڈر کراسنگ کی طویل انتظار کے بعد بحالی سے قبل جنگ بندی کا احترام کیا جائے۔ اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان فواد مجالی نے فریقین سے جنگ بندی معاہدے اور اس کی دفعات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔ جس میں غزہ کو انسانی امداد کی فوری، مناسب اور بلا روک ٹوک ترسیل کے ساتھ ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے ساتھ آگے بڑھنا بھی شامل ہے

مزید پڑھیے

Most Popular