
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان کی کبھی نہ ختم ہونے والی خانہ جنگی کاخاتمہ دیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بات کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ روس افغانستان کو خانہ جنگی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے اور اسے مصیبت زدہ ملک کے لوگوں سے ابھرتا ہوا دیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے روس چاہتا ہے کہ افغانستان میں ٹھوس بنیادوں پر قیام امن ہو اور اس کے نتائج سے افغان قوم مستفید ہوسکے. اجلاس سے خطاب میں انہوں نے زور دیا کہ اس صورتحال میں پاکستان کا کردار کسی بھی طرح روس یا چین کے کردار سے چھوٹا نہیں ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد حصول کی خاطر تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں.


































