
اسلام آباد : سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بہاولنگر میں جلوس عاشورہ میں دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ بہاولنگر دھماکا پنجاب حکومت کی نااہلی ہے پنجاب حکومت عزاداروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ،ڈی پی او بہاولنگر کو فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے، پنجاب حکومت مختلف طریقوں سے پہلے ہی عزاداری کے پروگرامات کے رستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھی۔


































