Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اشتعال انگیز کارروائیاں خطے کی سلامتی خطرہ میں ڈال دیں گی، قطر

دوحہ: قطر نے ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میزائل حملوں کے بعد قطر میں صورتحال قابو میں ہے اور زندگی معمول پر آگئی ہے۔ ترجمان قطری وزارت خارجہ ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیز عسکری کارروائیوں کا تسلسل خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دے گا اور یہ اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر تمام عسکری کارروائیاں بند کی جائیں اور سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپسی اور مکالمے کا راستہ اپنایا جائے۔
ایران پر امریکی حملے کی مذمت سے گریز کرنے والے سعودی عرب۔ مصر۔ عمان اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملہ بین الاقوامی قوانین اور ہمسائیگی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یو اے ای کے وزارت خارجہ نے حملے کو قطر کی خودمختاری اور فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular