امدادی جہاز میڈلین پر قبضے اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت بارہ افراد کی حراست کیخلاف لندن سمیت کئی یورپی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
لندن میں برطانوی فارن آفس کے سامنے امدادی جہاز میڈلین کو قبضے میں لینے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے جہاز سے حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے کہاکہ برطانیہ غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سینکڑوں افراد اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے جمع ہوئے اور میڈیلین سے حراست میں لئے گئے افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
میکسیکو کے شہر میکسیکو سٹی میں لوگوں نے امدادی جہاز پر قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس، اسرائیلی بندرگاہ اشدود سمیت دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- میڈلین پر قبضہ کیخلاف لندن سمیت کئی شہروں میں احتجاجی…
میڈلین پر قبضہ کیخلاف لندن سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے
-
Raza Musani - جون 10, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 0
- 0 minute read


































