Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کراچی میں پاراچنار کے محاصرے کیخلاف 16 مقامات پر دھرنے

کراچی: کراچی میں پاراچنار کی ناکا بندی کیخلاف سولہ مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ انتظامیہ نے ملیر 15 نمبر اور نیشنل ہائی وے ٹاؤن شپ پر احتجاج ختم کراکے ٹریفک بحال کرادیا تاہم شام کو ملیر پندرہ پر دوبارہ احتجاج شروع ہوگیا۔ گذشتہ رات عائشہ منزل پر آئی آر سی امام بارگاہ کے سامنے اور اولڈ رضویہ پر بھی دھرنے شروع ہوگئے۔ سرد موسم کے باوجود دھرنوں میں خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
نمائش چورنگی کا مرکزی دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل کراچی جاوید عالم اوڈو نمائش چورنگی دھرنے میں پہنچے اور علامہ حسن ظفر نقوی سے مذاکرات کئے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے واضح کیا کہ جب تک پاراچنار کی سڑک نہیں کھلتی کراچی میں بھی دھرنے جاری رہیں گے۔
ملی یکجہتی کونسل کا وفد بھی نمائش چورنگی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچا۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹس، گلستان جوہر کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، اسٹیل ٹاؤن، صفورہ چورنگی اور کورنگی ڈھائی نمبر پر بھی دھرنے جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular