
برلن : یورپ کے کئی ممالک میں ہزاروں افراد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ برلن، پیرس اور اسٹاک ہوم میں مظاہرین نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ پر خاموشی توڑیں۔ مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے خلاف فوری بین الاقوامی مداخلت اور پابندیوں پر زور دیا۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد اورین پلاٹز میں جمع ہوئے اور غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی حملے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی۔ اور نسل کشی بند کرو جیسے نعرے لگائے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں، فلسطینی کاز کے حامی بورس اسکوائر پر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے خالی برتن پیٹ
پر رکھ کر غزہ کی تباہ کن قحط کو اجاگر کیا۔اسٹاک ہوم میں بھی سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں کی کال پر احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے سویڈن کی وزارت خارجہ کی طرف مارچ کیا۔


































