
کراچی: کراچی میں پاراچنار کے مظلوم عوام سے یکجہتی کیلئے 13 مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ سرد موسم کے باوجود دھرنوں میں خواتین اور بچوں سمیت شرکا کی بڑی تعداد موجود ہے۔ نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا 5 دن سے جاری ہے۔ جبکہ گلستان جوہر ۔ عباس ٹاؤن۔ صفورہ چورنگی ۔ قائدآباد۔ ملیر پندرہ ۔ ناتھا خان گوٹھ ۔ پاور ہاؤس چورنگی۔ فائیو اسٹار چورنگی اور دیگر مقامات پر دھرنے میں مظاہرین پاراچنار کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا سے یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کا وفد بھی پہنچ گیا۔۔ل ایم کیو ایم رہنما شبیر قائم خانی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کےمرکزی رہنماؤں کا یہ وفد اظہار یک جہتی کیلئے موجود ہے۔


































