
کراچی: کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پاراچنار کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی تک مارچ کیا۔ حمایت مظلومین پاراچنارکے عنوان سے نکالی گئی ریلی کی قیادت علامہ شبیر حسن میثمی نے کی اور اس میں کراچی بھر کے علماء کرام و تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے سیکرٹری جنرل و دیگر مرکزی و صوبائی ذمہ داران نے خطاب بھی کیا۔


































