Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاراچنار میں سڑک کی بندش کیخلاف لاہور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

لاہور: مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویزن کے زیراہتمام ضلع کرم کے راستوں کی بندش، پارا چنار میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی عدم فراہمی کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں کارکنوں سمیت خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی۔ مظاہرین نے گزشتہ دنوں پارا چنار میں بے دردی سے تکفیرویوں کے ہاتھوں ذبح ہونیوالے جوانوں کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ دونوں شہیدوں کے خاندان والے پاراچنار کے سرد ترین موسم میں جنازے سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج ہیں۔ صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ دو ماہ سے زائد ہوگئے ہیں، پارا چنار کے تمام راستے بند ہیں، لیکن حکومت مشکل کی اس گھڑی میں بھی سودے بازی کر رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آئینی ترمیم سمیت دیگر معاملات میں حکومت کے موقف کی تائید کریں اور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں، ہماری درسگاہ کربلا ہے، ہم کبھی بھی باطل کیساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہمارے سر تو کٹ سکتے ہیں، لیکن جھک نہیں سکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular