Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

مودی سرکار کیخلاف احتجاج، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی 50 ارکان پارلیمان سمیت گرفتار

نئی دہلی: مودی حکومت کیخلاف احتجاج پر راہول گاندھی کو 50 ارکان پارلیمان کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ، جبکہ بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت پولیس اسٹیٹ اور وزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے دارالحکومت نئی دہلی اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے ساتھ مہنگائی اور اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کے خلاف مارچ کیا۔ راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ اور سرکاری دفاتر کے قریب دھرنا بھی دیا۔پولیس نے راہول گاندھی سمیت کانگریس کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرکے قریبی تھانے منتقل کردیا۔گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت پولیس اسٹیٹ ہے اور وزیراعظم نریندر مودی بادشاہ ہیں۔دوسری جانب راہول گاندھی کی والدہ اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی مسلسل دوسرے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ میں پیش ہوں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular