
غزہ: برطانیہ کی جانب سے پابندی لگانے کے فیصلے کی حماس اور ایران نے شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے رہنما سمیع ابو زہری کہتے ہیں صیہونی غاصبیت کی طرفداری کرنے والے برطانیہ کا اقدام مکمل طور پر متعصبانہ ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی بلیک میلنگ اور ڈکٹیشن کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے۔عالمی قانون جبری قبضے کے خلاف تمام ذرائع بشمول مسلح مزاحمت کا حق دیتا ہے۔ اور اس قانون کے تحت مقبوضہ علاقےکے لوگ مزاحمت کا حق رکھتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے کہا کہ حقائق میں تحریف اور اسے برعکس دکھا کر فلسطینیوں کے حقوق اور سچائی کو پامال نہیں کیا جا سکتا۔ فلسطین کا صرف ایک سیاسی راہ حل ہے اور وہ اصل باشندوں مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشارکت سے ریفرنڈم کرانا ہے۔


































