
سرینگر: بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مستقبل قریب میں ضبط کرنے کیلئے مزید 4 ہزار کشمیریوں کی املاک کی فہرست تیار کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے نے کشمیریوں کی زرعی اراضی، اسکول، مکانات اور دفاتر پر مشتمل 4 ہزار املاک کی فہرست مرتب کی ہے۔ ان لوگوں پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے ذریعے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کی وکالت کرنے کا الزام ہے۔ مودی حکومت 2019 سے لے کر اب تک مقبوضہ علاقے میں تقریبا 500 املاک کو ضبط کر چکی ہے۔ اب ضبط کرنے کیلئے مزید 4 ہزار سے زائد جائیدادوں کو ضبطگی کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔


































