Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

صدارتی محل میں تیاریاں، افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آج متوقع

کابل: افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کا اعلان آج متوقع ہے۔ کابل کے صدارتی محل میں تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔ افغانستان میں نئی حکومت کے خدوخال جلد سامنے آنے والے ہیں۔ طالبان رہنما احمدللہ متقی نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و ثقافت صدارتی محل میں حکومتی معاملات،عہدوں پر مشاورت کر رہی ہے۔ طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخونزادہ کے ماتحت گورننگ کونسل بننے کے امکانات ہیں، کونسل کے تمام عہدیدار سربراہ کونسل کے ماتحت ہوں گے۔
ادھر پنج شیر میں بدامنی کی فضا بدستور قائم ہے۔ طالبان نے مزاحمتی اتحاد کے 34 جنگجوؤں کو ہلاک کرتے ہوئے صوبے کی 11 پوسٹوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے صوبہ پنج شیر کے لیڈر احمد مسعود نے غیر معقول مطالبات کرتے ہوئے نئی حکومت میں 30 فیصد حصہ مانگ لیا تھا۔ دوسری جانب افغان شہر ہرات میں خواتین نے حکومت، تعلیم، روزگار میں حصہ دینے کیلئے مظاہرہ کیا۔ مرکزی بینک نے شہریوں کو 4 ستمبر سے کاروبار معمول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular