
لکھنؤ: ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں ہندو تنظیم ایک اور مسجد کو گرانے کیلئے عدالت چلی گئی۔اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے ماتھورا کی مینا مسجد کے خلاف شہر کی سول کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔ جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ یہ مسجد شری کرشنا جنم بھومی کمپلیکس پر تعمیر کی گئی تھی۔ درخواست کی سماعت 26 اکتوبر سے ہوگی۔ درخواست گذار مہاسبھا کے خزانچی دنیش شرما نے الزام لگایا کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب نے شری کرشن جنم بھومی مندر کو منہدم کیا تھا۔ اور اس کی جگہ پر شاہی عیدگاہ کو تجاوزات کے طور پر تعمیر کیا۔ شرما نے کہا کہ ملک میں یا بیرون ملک کہیں بھی ہندوؤں کی عبادت گاہوں پرقبضے ہیں تو ان کے خلاف ہندو مہاسبھا عدالت میں مقدمہ لڑے گی ۔


































