Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عوام اپنا ملک گیر پُرامن احتجاج جاری رکھے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کراچی دھرنے سے خطاب

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت پاراچنار کے عوام کے مطالبات تسلیم کرے، عوام اپنا ملک گیر پُرامن احتجاج جاری رکھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی کراچی پر جاری مرکزی احتجاجی دھرنے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان ایک اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا یے، ملک عوام کیلئے زندان بنا ہوا ہے، محب وطن عوام کو اغواء کرکے لاپتہ کر لیا جاتا ہے، کوئی جواب دہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں عوام کو سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا، ملک میں دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی بات کرنا جرم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، راستوں کی بندش سے غذائی اشیاء اور ادویات کی کمی سے اموات ہو رہی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاراچنار کے عوام کے مطالبات تسلیم کرے، عوام اپنا ملک گیر پُرامن احتجاج جاری رکھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular