
پاراچنار: تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاراچنار کو خون میں نہلا دیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 60 سے زائد مومنین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کرم لوئر کے علاقے بگن اور اوچت میں سیکیورٹی فورسز کی سربراہی میں جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مل کر مقامی مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ کانوائے پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں کو پہاڑوں سے نشانہ بنایا گیا۔ گاڑیوں پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت 60 شیعہ مسلمان شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


































