Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی اسرائیل کیخلاف مزاحمت قانونی ہے، صدر سلامتی کونسل

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی صدر اور گیانا کی مندوب کیرولین روڈریگس برکیٹ نے نام لئے بغیر فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو قانونی قرار دیا ہے۔ عرب روزنامہ القدس العربی سے انٹرویو میں کیرولین روڈریگس برکیٹ نے کہا کہ نو آبادیاتی حکمرانی کے تحت رہنے والے لوگوں کے مزاحمت کے حق کو بین الاقوامی قانون میں تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ گیانا کی اہم ترجیحات بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور تنازعات والے علاقوں میں بچوں کی حفاظت پر مرکوز ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ماہ میں انتیس میٹنگز کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں شام، عراق، فلسطین، سوڈان، لیبیا، یمن، جوہری عدم پھیلاؤ، وسطی افریقی جمہوریہ اور افغانستان سمیت وسیع مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سلامتی کونسل تیس جون کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی سرگرمیوں سے متعلق قرارداد 2334 پر عمل درآمد کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular