
مقبوضہ بیت المقدس : حماس، جہاد اسلامی، جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین سمیت تمام مزاحمتی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ عالمی یوم القدس پر تمام عرب اور اسلامی ملکوں کو قدس شریف کی فتحمندی کا پیغام دیا جائے گا۔ مزاحمتی فلسطینی تنظیموں نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت، وحشیانہ حملوں اور دھمکیوں کے باجود، قدس شریف، فرزندان ملت کی مکمل حمایت سے فتحمندی سے ہمکنار ہوگا۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم القدس کے نزدیک آنے پر ہمارے مقدس مراکز اور ہماری اقدار پر صیہونیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں ہمیں بھی قدس شریف اور مسجد الاقصی کے تحفظ کے لئے، اپنے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کے ساتھ، ہر قسم کی مجاہدت کے لئے مکمل طور پر چوکسی کی حالت میں رہنے کی ضرورت ہے۔
مزاحمتی تنظیموں نے قدس شریف کو فلسطین کا دائمی دارالحکومت قرار دیا اور عالمی یوم قدس کے زیادہ سے زیادہ پرشکوہ انعقاد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مساعی کو قابل تعریف بتایا۔ فلسطینی تنظیموں نے فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو مثالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا موجب قرار دیا.


































