Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کا اعتراض، سعودی سفیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کیلئے غیر مقیم سعودی سفیر نے فلسطینیوں کے اعتراض پر مسجد اقصیٰ کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر سعودی سفیر نایف السدیری کے مجوزہ دورے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس دورے کو مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضے کی توثیق سمجھا جائے گا۔ فلسطینیوں نے سعودی وفد کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔ اخبار کے مطابق سعودی سفیر نایف السدیری نے معاملے کی حساسیت اور تنقید کو دیکھتے ہوئے دورہ ملتوی کردیا وہ بعد میں مسجد الاقصیٰ کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ دورہ اسلامی وقف کے ساتھ بھی مربوط نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے نایف بن بندر السدیری نے بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ وہ فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفارتی نمائندے ہونے کے ساتھ ساتھ القدس الشریف میں مملکت کے قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular