Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

لندن میں فلسطینی سفارت خانے کا افتتاح، اعلیٰ حکام بھی شریک

لندن: لندن میں فلسطینی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا کہ یہ سفارت خانہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی شناخت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔ فلسطینی سفیر حسام زملوط نے یہاں لندن میں سفارت خانے کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اس تاریخی اقدام کا اعلان کیا۔
لندن میں موجود فلسطینی مشن ٹو یوکے اب سفارتخانہ ریاست فلسطین کہلائے گا۔ تقریب میں برطانوی اعلیٰ حکام، سفارتی کور کے ارکان اور فلسطینی کمیونٹی کے نمائندے شریک تھے۔ حسام زملوط نے فلسطینی صدر اور عوام کی جانب سے برطانوی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ایک صدی پر محیط جدوجہد کا ثمر ہے۔ فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ لندن میں سفارت خانے کا افتتاح فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودمختار ریاست اور عالمی برابری کی باضابطہ توثیق ہے۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ فلسطینیوں کے وجود کو مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی فلسطینی جانوں کی قدر کم کی جا سکتی ہے۔ فلسطینی سفیر نے واضح کیا کہ فلسطین ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے پرعزم ہے۔ یہ امن بین الاقوامی قانون، اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی مہاجرین کے حقوق کی تکمیل پر ہی ممکن ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular