Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی تعمیر نو کا 5 سالہ منصوبہ پیش کر دیا

رام اللہ : فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کردیا۔ رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے بتایا کہ منصوبے کا مقصد جنگ سے تباہ حال علاقے کو دوبارہ آباد کرنا اور اسے ریاستِ فلسطین کا فعال، مربوط اور ترقی یافتہ حصہ بنانا ہے۔ منصوبے پر سڑسٹھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فوری انسانی ہمدردی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پوری کی جائیں گی، جو چھ ماہ تک جاری رہے گا اور اس کی لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں تین سال کے دوران 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، جبکہ آخری مرحلہ مکمل تعمیر نو اور طویل مدتی بحالی پر مرکوز ہوگا۔ مصطفی نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ وسائل حاصل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور جنگ ختم ہونے کے ایک ماہ بعد مصر میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular