
لاہور: ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی فلسطین سیمینار میں تمام مسالک کا اکابرین نے شرکت کی۔ مقررین نے اسرئیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام کیساتھ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو فی الفور بند کروایا جائے۔ مقررین نے امت مسلمہ کی جانب سے اس عظیم سانحے پر خاموشی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین و کشمیر سمیت تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے نہتے عوام کی مدد کیلئے ادویات، پانی، خوارک اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں۔
سیمینار سے مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، چئیرمین کل مسالک مشائخ مفتی عاشق حسین، سیکرٹری جنرل علماء ومشائخ رابطہ کونسل پاکستان صاحبزادہ برہان الدین عثمانی، مسیحی رہنماء پادری سلیم کھوکھر، لال مہدی خان، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل لاہور سید جعفر علی شاہ، علامہ یوسف جعفری، علامہ ارشد علی عابدی، محمد ہادی رضا، چودھری صغیر عباس ورک، عدنان مہدی، قمر عباس و دیگر نےخطاب کیا۔


































