Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی تحریک مزید آگے بڑھے گی اور مکمل فتح کا باعث بنے گی، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر المسلمین آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای سے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے قائد آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فلسطین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطین اور غزہ عالم اسلام کی طاقت کا مظہر ہیں اور عالم اسلام کو فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہیئے۔ آپ نے تاکید کی کہ فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں پر بمباری اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے انسانوں کا دل مجروح ہوا ہے لیکن ان واقعات کا دوسرا رخ بھی ہے جوکہ اسلام کی ناقابل یقین طاقت ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فلسطین میں شروع ہونے والی یہ تحریک مزید آگے بڑھے گی اور فلسطینیوں کی مکمل فتح کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہ عالمی سطح پر سازشوں کے باوجود اسلام کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
آیت الله علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران میں اسلامی نظام ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید طاقتور ہورہا ہے اور مستقبل میں اس کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا، آج دنیا کے مختلف خطوں خاص طور سے افریقہ، ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ میں اسلامی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور اللہ کے فضل سے کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات کے دوران فرمایا کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی شریک حیات کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ رہبر انقلاب نے شیخ زکزاکی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اللہ کی راہ میں حقیقی معنوں میں جہاد کررہے ہیں اور امید ہے کہ اس کو مزید جاری رکھیں گے۔ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت الله العظمی سید علی خامنه ای سے ملاقات پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے جذبات ناقابل بیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی دعاؤں اور مسلمانوں کی کوششوں کی بدولت اسلام مزید ترقی کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular