
کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، پاکستان ۔تاجکستان، ازبکستان اور افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں یوکرینی صدر نے لکھا کہ انہوں نے کمانڈرز سے فرنٹ لائن کی صورتحال، ووچانسک کے دفاع اور جنگی پیش رفت پر گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں ہمارے جوانوں نے اطلاع دی ہے کہ جنگ میں چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے کرائے کے جنگجو شریک ہیں۔ ہم اس کا جواب دیں گے۔
پاکستان نے زیلنسکی کے یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ایسے دعووں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں۔


































