Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، غذائی اشیاء روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ملک کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، پاکستانی فلسطینی مسئلے کے مضبوط حامی ہیں، وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے اور او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارت کی ذمہ داری ہے، زینب عباس کے خلاف بے جا ٹویٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے، بلا جواز کیس میں زینب کو گھسیٹا جا رہا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، ہم بھارت سے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو جلد ویزوں کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گا، یکم نومبر سے غیرقانونی باشندوں و مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر افغان حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان کا غیرقانونی افغان مہاجرین یا دیگر باشندوں کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے، فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا، کچھ عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہولناک زلزلے پر غمزدہ ہے، ہلاکتوں اور نقصانات پر بھی افسوس ہے، پاکستان اس آفت میں افغانستان کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کا یقین دلاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر چین جائیں گے، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بی آر آئی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد 17 سے 18 اکتوبر کو ہوگا، وزیراعظم سائیڈ لائن میں عالمی رہنماؤں اور معاشی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، چین میں سی پیک کے حوالے سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular