Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

نیویارک: شام میں جھڑپوں اور اسرائیلی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستان نے شام میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے شامی خود مختاری کے احترام کا مطالبہ کیا، اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں بے لگامی کی علامت ہیں، اسرائیل کو جوابدہ نہ ٹھہرانے کے باعث یہ خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی خلاف ورزیاں یو این چارٹر اور عالمی قانون کے نظام کو کمزور کر رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے۔
ایرانی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر حملے سلامتی کونسل کی خاموشی، عالمی برادری کی ناکامی کا نتیجہ ہے، اسرائیلی حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular