Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان افغان مہاجرین کے نہیں، غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی رہائش پزیر باشندوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی، افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔
پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے کے معاملے پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراء کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ ان کا کہنا ہے کہ اُمید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular