
واشنگٹن : واشنگٹن میں قائم غیر سرکاری تنظیم فریڈم ہاؤس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں کی صورتحال میں تین درجہ تنزلی کی ہے اور اسے جزوی طور پر آزاد ملک قرار دیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں جمہوریت اور آزادی کو لاحق خطرات پر نظر رکھنے والے تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 60 ممالک میں لوگوں نے اپنے سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں میں تنزلی کا سامنا کیا اور صرف 34 ممالک میں بہتری نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان گذشتہ سال انتخابات کے دوران تشدد اور جبر، جاری مسلح تنازعات اور آمرانہ طرز عمل کے پھیلاؤ سے متاثر ہوا۔ ان سب عوامل نے عالمی آزادی کے زوال میں کردار ادا کیا۔ فوج نے 2024 میں حکومت کی تشکیل اور پالیسی سازی میں غیر معمولی اثرورسوخ استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور سیاسی امیدواروں اور الیکشن ورکرز پر تشدد ہوا۔ الیکشن کے قواعد و ضوابط کو تبدیل کیا گیا اور ریاستی وسائل کا غلط استعمال ہوا.


































